ذہنی اور جسمانی مفلوج مریضوں کےلیے امید افزا خبر آگئی، مشہور ارب پتی سرمایہ کار ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک نے برین چپ ’ٹیلی پیتھی‘ پہلی بار ایک انسان میں لگا دی۔
اس سلسلے میں ایلون مسک کا کہنا تھا فالج کے شکار مریض میں برین چپ لگانے کے بعد دماغ میں نیورونز کی سرگرمی کے حوصلہ افزا ابتدائی نتائج ملنے شروع ہوگئے ہیں۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ برین چپ انسانی سوچ کو موبائل فون یا کمپیوٹر تک منتقل کرنے کا ذریعہ بنے گی۔
ایلون مسک نے امید ظاہر کی کہ ٹیلی پیتھی کی کامیابی فالج کا شکار مریضوں کو ڈیجیٹل ڈیوائسز کے ذریعے اپنے خیالات کے اظہار میں مدد دے گی۔