کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بلوچستان سے کراچی منشیات کی اسمگلنگ کے مقدمے میں دو ملزمان جان محمد اور عبد النبی کو عمر قید بامشقت کی سزا سنا دی،ملزمان پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، عدالت نے موٹر سائیکل کو سرکار کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا ، پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان بائیک کی سیٹ کے نیچے منشیات چھپا کر لیکر جا رہے تھے، تلاشی لینے پر چرس کے دس پیکٹ برآمد ہوئے تھے ۔