کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے مجسٹریٹ کے پاورز کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو دینے کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی، درخواست گزار وکیل نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو تین سال تک کی سزا کے اختیارات فنانس ایکٹ کے ذریعے دیئے گئے جو کہ غیر قانونی ہے، وفاق نے بل میں ترمیم کی جبکہ سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا، پرائز کنٹرولنگ کے پاورز کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو دیئے گئے یہ کام بیورو آف سپلائی کا ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کردی، عدالت نے سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔