• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ میں ٹرک کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق، دیگر حادثات میں 3 افراد جان سے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سائٹ گلبائی چوک کے قریب ٹرک کی ٹکر سے راہگیر خاتون 58 سالہ سکینہ زوجہ غلام یونس جاں بحق ہو گئی، لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ،حادثہ کے بعد حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ ٹرک کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے،متوفیہ جمن اسٹاپ لیاری کی رہائشی بتائی جاتی ہے، سائٹ ایریا غنی چورنگی کالج موڑ کے قریب منی ٹرک کھڑے ٹریلر سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں کلینر 25 سالہ مرتضیٰ ولد بھولا جاں بحق اور 23 سالہ ریاض ولد مقصود زخمی ہو گیا، لانڈھی نمبر 4 پیٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل بس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 50 سالہ عبد العزیز ولد عبد الحمید جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار اپنی اہلیہ کے ساتھ تھا اور وہ پیچھے سے جا کر بس سے ٹکرایا اور پھر مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہوئی،متوفی لانڈھی کا رہائشی تھا،پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر بس کو تحویل میں لے لیا ہے،کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پنکچر کی دکان میں بھرنے کے دوران ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا متوفی کی عمر 35 برس کے قریب ہے ، فوری شناخت نہیں ہو سکی ، علاوہ ازیں نارتھ ناظم آباد بلاک جی حیدری مارکیٹ کے قریب سے60 سالہ اقبال کی لاش ملی ، نیو کراچی سیکٹرالیون ای ارینا پارک کے قریب سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، کینٹ اسٹیشن کے علاقے میں 60 سالہ شخص کی لاش ملی ، دریں اثنا لیاری ندی میں گزشتہ روز ڈوبنے والے 55 برس کےشخص کو ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے نیم بے ہوشی کی حالت میں نکال کر سول اسپتال منتقل کیا جو منگل کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑگیا،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا،تمام افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید