کراچی (اساف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے امراء اضلاع کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 13اپریل کو شارع فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں اہل کراچی کی جوق در جوق لاکھوں کی تعداد میں شرکت پر اظہار تشکر کیا گیا جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمنٰ کی جانب سے22اپریل کو کراچی میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائیگی ، تاجروں نے فلسطین کے مسلمانو ں کی حمایت کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے ، فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر میں بڑے پیمانے پر چھوٹی بڑی مارکیٹوں کی تاجر تنظیموں و نمائندوں سے رابطے کیے جائیں گے، کراچی کی سطح اور ہر ضلع کے تحت کمیٹیاں ،وفود تشکیل دیئے جائیں گے، تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا اجلاس بھی کیا جائے گا، علاوہ ازیں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو بھی تیز کیا جائے گا اور تاجروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اور زیادہ مؤثر طریقے سے یہ پیغام پیش کیا جائے گا کہ اسرائیل اور اس کی حمایت کرنے والوں کی معیشت اور کاروبار کو نقصان پہنچا کر ان کو کمزور کیا جا سکتا ہے اور ہم کچھ اور نہیں کر سکتے تو کم از کم ان کی مصنوعات کی خریداری تو ترک اور اہل غزہ و فلسطین کی حمایت میں آواز تو اُٹھا سکتے ہیں، اجلاس میں اس امر کو خوش آئندہ قرار دیا گیا کہ تاجروں سے اب تک ہونے والے رابطوں کا مثبت جواب آیا ہے۔