کراچی(اسٹاف رپورٹر) پرانا گولیمار یونائیٹڈ کالونی میوہ شاہ قبرستان کے قریب واقع گھر سے 17 سالہ نویدہ دختر ممتاز پھندا لگی لاش سول اسپتال منتقل لائی گئی ،پولیس کے مطابق متوفیہ نے والدین سے ناراضی پر دلبرداشتہ ہوکر گلے میں ڈوپٹے کی مدد سے کنڈ ے میں پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار عثمان میں واقع گھر سے 40 سالہ فاروق ولد ذوالفقار کی پھندا لگی لاش عباسی شہید اسپتا ل منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابقمتوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا اور اہلیہ کے چھوڑ جانے کے بعد سے ذہنی مسائل سے دوچار تھا،متوفی نے منگل کو رسی کی مدد سے چھت والے پنکھے میں پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کرلی۔