• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور آصف زرداری ملوٹ ہیں، زین شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کے آئین میں اپنے دریا کا خودمختار وجود چائیے، جب تک ہم اس فیڈریشن میں اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھیں گے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، پانی کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور آصف زرداری ملوٹ ہیں،19 اپریل کو حیدرآباد میں دریائے بچاؤ یکجہتی جبکہ کراچی میں 20 اپریل کو فریئر ہال سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ سہائی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر اور سندھ میں کارپوریٹ فارمنگ کے لیے زمین پر قبضے کے خلاف کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ 1991 کے معاہدے میں ہمارے حصے سے کم پانی دیا گیا، پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کا الائنس سندھ کے پانی کے سودے کے لیے تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید