کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں درخواست ضمانت آئینی بینچ اور ریگولر بینچ میں دائرہ اختیار کے اختلاف پر معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کردیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئینی بینچ نے ہمارے آرڈر کو نظر انداز کردیا، جسٹس ظفر راجپوت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے اس درخواست ضمانت کی سماعت کے حوالے سے کچھ آئینی نکات اٹھائے تھے۔