کراچی(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف نے کراچی میں تین تلوار پر انتخابی ریلی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا نام غلط استعمال کرنے اور ریلی کی قیادت نہ کرنے پر پارٹی کے کراچی کے صدر خرم شیر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں خرم شیر زمان سے کہا گیا کہ آپ جواب دیں کہ آپ نے 28 جنوری بروز اتوار کوکراچی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے تمام امیدواروں کو اپنے حلقہ این اے 241 تین تلوار کے مقام پر اکٹھا کیا اور آپ نے ریلی کی قیادت بھی نہیں کی۔نوٹس میں الزام عائد کیا گیا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کا نام غلط استعمال کیا۔