• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف کا PNS درمان جاہ میں نوتعمیر شدہ بلاک کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی اسپتال پی این ایس درمان جاہ، اورماڑہ میں ایک نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اسپتال مقامی کمیونٹی کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔نوتعمیر شدہ بلاک جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے جن میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU)، آئی سی یو (ICU)، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو (NICU) شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید