• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی یورپ کا اہم اجلاس، بلاول سمیت نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی زیر صدارت یورپ تنظمی عہدیداروں کا آن لائن اجلاس ہوا ، چیئرمین بلاول بھٹو سمیت نومنتخب کو مبارکباد ، عہدیداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں پی پی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرار داد کے زریعے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو انٹرا پارٹی الیکشن میں دوبارہ چیئرمین‘ ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل ‘ ندیم افضل چن کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب ہونے پرمبارک باددیتے ہوئے نیک توقعات کا اظہار کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید