اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پیکا کیخلاف منگل کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک بھر کی راولپنڈی اسلام آباد میں بھی یوم سیاہ منایا گیا نیشنل پریس کلب میں سیاہ پرچم لہراتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، آج نیشنل پریس کلب سے مظفرآباد تک مارچ ہوگا، حکومت کشمیری اخبار کیخلاف ایف آئی آر واپس لے ، افضل بٹ . آر آئی یو جے کے زیر اہتمام یوم سیاہ اور احتجاج میں پیکا قانون، آزادکشمیر کی حکومت کی جانب سے ، اخبارات پر عائد پابندیوں اور سنسرشپ کیخلاف آواز بلند کی گئی، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد اور آزادکشمیر کے صحافی 16 اپریل کو مظفرآباد کی طرف ہونیوالےپریس فریڈم مارچ اور احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کرینگے، آزادکشمیر کی حکومت روزنامہ جموں کشمیر کیخلاف درج مقدمہ فی الفور واپس لے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار بین الاقوامی سطح تک پھیلا دیا جائیگا ایف آئی آر پاکستان کی صحافتی تاریخ کا سیاہ باب ہے ایسا غیرقانونی اقدام پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا،سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے کہا کہ چوہدری انوارالحق کی حکومت سول آمریت کا مظاہرہ کر رہی ہے پی ایف یو جے نے ماضی میں فوجی آمریتوں کیخلاف جدو جہد کی اور آزادی صحافت کیلئے کامیاب تحریکیں چلائیں حکومت کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ صحافیوں کو دباؤ میں لا سکتی ہے یا آزادی اظہار پر پابندی عائد کر سکتی ہے۔