کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ماڈل ادکارہ نادیہ حسین پیر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں پیش ہوئیں۔ نادیہ حسین سے انکے شوہر عطف خان کے اکاؤنٹس سے انکے اکاؤنٹس میں رقم منتقلی پر سوالات کیے گئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے سوال کیا گیا کہ 2 کروڑ 64 لاکھ روپے کی رقم کہاں استعمال کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق نادیہ حسین کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع ایف آئی اے رقم 2 سیلون میں استعمال کی گئی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رقم ان کے سیلون کے بزنس اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔ایک سیلون نجی مال جبکہ دوسرا طارق روڈ پر ہے۔نادیہ حسین اور انکے شوہر کے خلاف تفتیش کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کا اینٹی منی لانڈرنگ سرکل بھی کیس کی تفتیش شروع کرے گا۔