• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ قاتل ارمغان قریشی کے خلاف سائبر کرائم میں نیا مقدمہ درج

کراچی (اسد ابن حسن) ایف أئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں درج مقدمے میں گرفتار ارمغان قریشی کے خلاف ایک نیا مقدمہ سائبر کرائم کراچی میں پیر کو رات گئے درج ہو گیا۔ مذکورہ مقدمہ اعلی افسر کی ہدایت پر انسپیکٹر امیر کھوسہ نے درج کیا۔ مقدمہ غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور غیر ملکیوں سے لاکھوں ڈالر کے فراڈ کرنے کے حوالے سے درج ہوا ہے۔ فوری مقدمہ درج کرنے کی ضرورت اس لیے بھی پیش أئی کیونکہ اج (منگل) کو ملزم کا پانچ روزہ ریمانڈ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں ختم ہو رہا تھا اور اگر مزید ریمانڈ نہ ملا تو اس کو جیل کسٹڈی کر دیا جاتا لہذا فیصلہ ہوا کہ جلد سے جلد اس کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید