• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانوی تعلیمی بورڈ امتحانات، نقل میں ملوث 27 امیدوار پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے دوران منگل کے روز نقل کے دوران 27امیدواروں کو پکڑ لیا گیا، چیئرمین میٹرک بورڈ نےبتایا کہ امتحانات کے اختتام کے بعد پورے امتحانی عمل کا جائزہ لیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ تمام ویجلینس ٹیموں اور بورڈ کی ٹیموں کی جائزہ رپورٹ ہی کی روشنی میں آئندہ کے امتحانی مراکز کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا، سینٹر سپرنٹنڈنٹ امتحانی عمل کو شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ور طلبأ کوٹھنڈے پانی کی سہولت مہیا کریں۔منگل کے روز صبح میں نہم جماعت سائنس گروپ کیمیا نظری (پرچہ اول)اور شام کی شفٹ میں ریاضی (پرچہ دوم) کا امتحان ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید