اسلام آباد ( طاہر خلیل )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں سب کو تحمل اور سنجیدگی سے آگے بڑھنا چاہئے پانی کا مسئلہ سنجیدہ مسئلہ ہے اور پانی کی کمی کو دور کئے بغیر اس مسئلے پر یکطرفہ طور پر آگے نہیں بڑھا جا سکتا ساٹھ سال سے یہ مسئلہ درپیش ہے اور اہم بات یہ ہے کہ ہم نئی زمینوں کو سیراب کرتے کرتے کہیں زرخیز زمینوں کو بھی بنجر نہ بنا دیں، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسوقت پانی کی بہت کمی ہے اورکراچی میں بہت بڑی آبادی ہے وہاں پانی کا بھی بہت بڑا ایشو ہے اور وقت کیساتھ ساتھ پینے کا پانی بھی کم ہو رہا ہے، اور اگر اس مسئلے کو دوستانہ انداز میں حل نہ کیا گیا تو پھر ملکر آگے بڑھنا مشکل ہو جائیگا۔