اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کی کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت کے سرپلس پول سے متعلق خالی آسامیوں کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ معلومات دیے گئے فارمیٹ میں 18اپریل تک ہر صورت جمع کروائی جائیں، چاہے متعلقہ دفتر کے پاس کوئی خالی اسامی نہ بھی ہو ۔ ایف بی آر نے متنبہ کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک تفصیلات نہ بھیجنے کی صورت میں متعلقہ فیلڈ افسران کسی بھی کوتاہی یا اس کے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔