اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 26 نومبر کے ڈی چوک پر احتجاج کیس میں 86 ورکرز کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔عدالت کے جج نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے 86 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔اے ٹی سی نے سماعت کے بعد ناجائز اسلحہ کیس میں 6ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔