• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز ایسوسی ایشن، نارتھ، ساؤتھ زون ایگزیکٹو باڈی ارکان بلامقابلہ منتخب

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) شوگر ملز ایسوسی ایشن ، نارتھ، ساؤتھ زون ایگزیکٹو باڈی ارکان بلامقابلہ منتخب ، جنرل باڈی اجلاس میں مرکزی چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف سمیت دیگر عہدیداروں کو مبارکباد ،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ہو ا جس میں جس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے 12اپریل کے اجلاس میں منتخب ہونے والے مرکز کے نئے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف، نارتھ زون کے چیئرمین چوہدری محمد اسلم اور ساؤتھ زون کے چیئرمین بریگیڈیئر (ریٹائرڈ)سفیر وسیر کو مبارکباد دی گئی۔ ان انتخابات کا انعقاد وفاقی کابینہ کمیٹی کے 26 دسمبر، 2024 کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیلئے صرف چوہدری ذکاء اشرف، نارتھ زون کے چیئرمین کیلئے صرف چوہدری محمد اسلم اور ساؤتھ زون کے چیئرمین کیلئے صرف بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سفیر وسیر کے نام تجویز کیے گئے تھے جس کی بنا پر یہ تینوں حضرات بلامقابلہ منتخب ہو گئے تھے جس کا با ضابطہ اعلان الیکشن کمیشن نے جنرل باڈی کے اجلاس میں کیا ۔ایگزیکٹو باڈی کے دیگر ممبران بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے جن میں نارتھ زون کے عمر آدم ،سجاد انور ، محمد شکیل، واصٖف محمود اور ساؤتھ زون کے خالد حیات،حیدر بخش رستمانی، منیر احمد ڈاہا اور مقصود ملہی شا مل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید