اسلام آباد ( ناصر چشتی /خصوصی نمائندہ) کے الیکٹرک نے اپنے قابل تجدید توانائی کے روڈ میپ میں ایک اور قدم اٹھایا جس میں گزشتہ روزنیپرا میں اس کے دو یوٹیلیٹی پیمانے کے سولر پراجیکٹس یعنی دیہہ میٹھا گڑھ میں 150میگاواٹ اور دیہہ ہلکانی میں 120میگاواٹ پر ریگولیٹری سماعتیں ہوئیں۔ ایک ساتھ یہ منصوبے KE کے 2030 تک 1,300 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کو اس کے جنریشن پورٹ فولیو میں شامل کرنے کے مقصد کی جانب اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتے ہیں،150 میگاواٹ کے دیہہ میٹھا گڑ اور 120 میگاواٹ کے دیہہ ہلکانی پراجیکٹ نے کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کاپکو) کی جانب سے PKR 9.8 فی یونٹ (تقریباً 3.4 امریکی سینٹ) کی سب سے کم ٹیرف بولی ہوئی، ان منصوبوں سے 3.412 بلین روپے سالانہ اور PKR 86.897 بلین روپے کی بچت متوقع ہے۔