• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کا برساتی نالوں کی بروقت اور مکمل صفائی کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کا برساتی نالوں کی بروقت اور مکمل صفائی کا فیصلہ،سی بی سی کے نئے ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی زیر صدارت متوقع بارشوں کے پیش نظر سی بی سی کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں برسات کے دوران شہریوں کے تحفظ اور سہولت کے لیے پیشگی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ایگزیکٹو آفیسر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ برساتی نالوں کی بروقت اور مکمل صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ بارشوں کے دوران نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ایگزیکٹو آفیسر نے رہائشیوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے سی بی سی کے تمام عملے اور مشینری کو ہدایت دی کہ وہ بارشوں کے دوران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیںاجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بارشوں کے دوران تمام علاقہ میں مختلف مقامات پر ریلیف کیمپس قائم کیے جائیں گے طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے موبائل ہیلتھ یونٹ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جو کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری طبی امداد فراہم کرے گا ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک نے ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ایکرین ایمرجنسی سیل قائم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

ملک بھر سے سے مزید