• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایرک کوریلا کی سعودی آرمی چیف سے ملاقات

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا کے اعلیٰ فوجی کمانڈر جنرل ایرک کوریلا نے خطے کی صورتحال غیر معمولی ہونے کے باعث بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق انہوں نے سعودی آرمی چیف جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، معاہدوں اور تعاون پر تبادلہ خیال اور مشرق وسطیٰ میں بڑھی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید