• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج جس مقام پر ہوں اس میں سرفراز احمد کا بڑا ہاتھ ہے، بابر اعظم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آج جس مقام پر ہوں اس میں سرفراز احمد کا بڑا ہاتھ ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کی اسپیس پر سوالات جوابات کے سیشن کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کو میرے بیٹس ہمیشہ پسند آتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، اتار چڑھاؤ میں انسان سیکھتا ہے، ذاتیات پر کچھ لوگ اتر آتے ہیں جو اچھا نہیں لگتا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو ہمیشہ مثبت رکھتا ہوں اور مثبت سوچتا ہوں، کبھی کبھی منفی چیزوں کو نظرانداز کرتا ہوں۔

بابر کا کہنا تھا کہ جو غلطیاں ہوتی ہیں تو اپنے قریبی اور مینٹورز سے بات کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بطور پروفیشنل آپ پرفیکٹ نہیں ہوتے، کوشش ہوتی ہے کہ تسلسل رہے اور ہر وقت اچھی پرفارمنس ہو۔

ساتھی کھلاڑی فخر زمان سے متعلق سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فخر زمان کے ساتھ کھیلتے ہوئے پریشر نہیں ہوتا، اس کے ہوتے ہوئے دوسری ٹیم پریشر میں رہتی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ فخر زمان جب بھی کوئی اننگز کھیلتے ہیں تو میچ ون سائیڈڈ ہوجاتا ہے۔

بنگلادیشی کھانوں سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہاں کے کھانے تھوڑے سے میٹھے ہیں۔ 

قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر بابر نے بتایا کہ زمبابوے کے خلاف شکست سے دل ٹوٹا تھا اور جذباتی ہوگیا تھا۔

مثبت انداز میں جذباتی ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں بابر نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں پہلی بار نام آنا زندگی کے جذبانی لمحات میں سے ایک تھا۔

اپنا سب سے بڑا ہدف بتاتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا ہدف یہ ہے ورلڈ کپ جیتوں اور اس میں پرفارمنس دوں۔ 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بابر اعظم نے دنیا کی سب سے بہترین لیگ قرار دیا۔

ٹیموں سے متعلق سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام ٹیمیں ہی اچھی ہوتی ہیں، انکے پاس مقامی کھلاڑی بھی اچھے ہیں، اس وقت پشاور کی بھی اچھی ٹیم ہے۔ 

ایک مخصوص ٹیم سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے کے بعد یہ اخذ کرنا ہوتا ہے کہ کونسی ٹیم اچھی چل رہی ہے۔ 

جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کے علاوہ دنیا میں کہاں سب سے زیادہ پیار ملتا ہے تو انہوں نے ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کا بھی نام لیا۔ 

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں موجود پاکستان ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کپتان سعد بیگ بطور ٹیم بطور ایک یونٹ کھیلیں اور اپنے اوپر یقین رکھیں۔ 

اپنے فینز سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فینز کو فیملی کے بعد بہت بڑا سپورٹر سمجھتا ہوں، اچھے برے وقت میں فینز نے سپورٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید