کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے خلاف ڈنیڈن میں بابر اعظم نے مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی۔وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں دنیا کے دوسرے بیٹربن گئے ہیں جنہوں نے 10 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔اس فہرست میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جنہوں نے 11 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی لیکن بھارتی ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی۔