کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیم سن پہلے، جو روٹ دوسرے، اسٹیو اسمتھ تیسرے اور ڈیرل مچل تیسرے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم پانچ درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے لابوشین 6 درجے تنزلی پر دس ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ انگلینڈ کے اولی پوپ ینکنگ میں 20 درجے اضافے کے ساتھ 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ حیدرآباد میں انگلینڈ کی فتح اور آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹائی سیریز کے اختتام کے بعد ٹاپ 10 میں ایک معمولی ردوبدل ہوا ہے۔ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ دو درجے بہتری کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹی ٹوئنٹی میں سوریا کمار یادیو اور فل سالٹ کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم کا نمبر ہے۔ پاکستان کا کوئی بھی بولر ٹیسٹ اور ٹی20 کے ابتدائی دس میں شامل نہیں۔ ٹیسٹ کی بولنگ رینکنگ میں ایشون اور ٹی20 میں عادل رشید کا پہلا نمبر ہے۔