کوئٹہ (آن لائن)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ تربت کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے عابد علی، ظریف، شعیب، حماد نزیر اور عدیل اقبال کے لواحقین اپنے لاپتہ پیاروں کی باحفاظت بازیابی کے لیے سی پیک ایم ایٹ ڈی چوک پر دھرنا دے کر احتجاج کررہے ہیں نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تربت میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج کا نوٹس لے اگر تربت سے جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے افراد پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر وہ بیقصور ہے تو انہیں فوری طور پر رہا کرکے انکے خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے واضع رہے کہ عابد علی ولد وشدل سکنہ آپسر کو 21 مارچ 2023، ظریف ولد محمد بخش کو 9 اگست 2023، شعیب ولد لیاقت کو 10 اپریل 2023، حماد نزیر ولد نزیر احمد کو 10 اپریل 2023 اور عدیل اقبال ولد محمد ا قبال کو 8 مارچ 2023 کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا۔