• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار کی مسلم دشمن کارروائیاں جاری، دلی میں 600 سال پرانی تاریخی مسجد شہید

دلی میں واقع تاریخی مہیرولی اخونجی مسجد جسے بھارتی حکومت نےگزشتہ دنوں شہید کیا(تصویر سوشل میڈیا)۔
دلی میں واقع تاریخی مہیرولی اخونجی مسجد جسے بھارتی حکومت نےگزشتہ دنوں شہید کیا(تصویر سوشل میڈیا)۔

بھارت میں مودی سرکار کی مسلمان دشمن کارروائیاں جاری ہیں، مودی سرکار نے دلی کی 600 سال پرانی تاریخی اخوندجی مسجد کو شہید کر دیا۔

مسجد کی شہادت کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتہا پسندوں نے اخوندجی مسجد سے ملحق قبروں اور قرآن کے نسخوں کی بھی بے حرمتی کی۔

مسجد کے پیش امام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی بلڈوزروں کے ساتھ زبردستی مسجد کے احاطے میں گھُسے، مسجد میں یتیم بچے رہتے تھے۔ ان کے لیے ہر ماہ میڈیکل کیمپ بھی لگتا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید