• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کے والد اور اداکارہ زارا نور عباس کے سُسر گزشتہ شب 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اب سے کچھ دیر قبل فنکار جوڑی نے اس حوالے سے پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات بعداز نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

اداکار اسد صدیقی نے انسٹا اسٹوریز شیئر کیں اور لکھا کہ ’گزشتہ شب (6 فروری) میں نے اپنا سائبان، اپنی ہمت، اپنی طاقت اور اپنا سب کچھ کھودیا۔ ہم نے اپنے خاندان کا سب سے طاقتور ستون اپنے والد کو کھو دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ نہایت افسوس کے ساتھ ہم یہ بتا رہے ہیں کہ ابو اب ہم میں نہیں رہے، ان کے جانے سے ہماری زندگی میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے اور ہم شدت غم سے نڈھال ہیں.

اسد صدیقی نے مزید لکھا کہ ابا کی موجودگی ہم سب کے لیے مشعل راہ تھی، وہ ہمارے لیے محبت، حکمت و ہمت کا غیرمشروط ستون تھے۔ اُن کی غیر موجودگی ہمارے لیے گہرے غم کا باعث ہے۔ اُن کی 85 سالہ زندگی ہمیشہ ہمیں متاثر کرتی رہے گی۔

انہوں نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ابو کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد میں کل (بروز جمعرات) بعداز نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

انہوں نے مداحوں سے اس مشکل وقت میں مرحوم والد اور اہل خانہ کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

دوسری جانب اداکارہ زارا نور عباس نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے اپنے غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے والد اور سُسر کی مشترکہ تصویر شیئر کی ان سے محبت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکار کمنٹس میں تصرہ کرتے ہوئے اسد صدیقی اور زارا نور عباس سے تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید