• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی‘ ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سائٹ اے پولیس نے ساڑھے3کروڑروپے مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ کی بلوچستان سے کراچی ترسیل کو ناکام بنادیا‘بین الصوبائی منشیات سپلائر موقع سے گرفتار‘ دوسرا ملزم فرارہوگیا‘پولیس کے مطابق بین الصوبائی منشیات سپلائر ساڑھے 4 من منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔ ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم رائو کے مطابق منشیات سائٹ ایریا حبیب بینک پل پر ہائی روف سے برآمد کی گئی۔ہائی روف سے 6عدد بوروں میں 147عدد پیکٹ وزنی 180کلو چرس برآمد ہوئی۔منشیات کوئٹہ سے اسمگل کر کے کراچی لائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ خالد گل ولد نزیر گل نامی بین الصوبائی منشیات سپلائر کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ محمد لطیف نامی ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔کراچی پولیس ترجمان کے مطابق برآمد منشیات کی مالیت تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے ہے۔
ملک بھر سے سے مزید