• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کو کھلی چھوٹ، حکومت بنائے نہیں تو ہم بنائینگے، عرفان صدیقی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے پی ٹی آئی کو کھلی چھوٹ ہے وہ حکومت بنانے کی کوشش کریں اگر نہیں بنا پائینگے تو پھر ہم اپنی کوشش کرلیگے،کچھ فیصلے ایسے ہیں جو ہم نے کئے کچھ فیصلے ایسے ہیں جو ہم نے نہیں کئے لیکن اس کی ضرب ہم پر پڑی، ایم کیو ایم کے مصطفی کمال نے کہا وزارتیں ہماری ترجیح نہیں،ن لیگ سے پاکستان کے مستقبل پر بات ہوئی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس دو آپشنز ہیں ن لیگ یا پیپلز پارٹی کیساتھ ملکر حکومت بنائے۔

101 ارکان کے ساتھ حکومت نہیں بنتی۔ہم نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا جو بیگیج لیاوہ ہمارے لئے مفید ثابت نہیں ہوا۔ اگر کوئی جماعت حکومت نہیں بناپاتی تو دوبارہ الیکشن ہوتے ہیں۔ 

ملک ایسے بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ہم سمجھتے ہیں نواز شریف کے آنے کے بعد ہم سنبھلے ہیں اگر وہ انتخابی مہم میں شامل نہ ہوتے تو ہم بہت نیچے ہوتے۔ممکن ہے ہمیں اپنی سیاسی مفاد کو داؤ پر لگانا پڑے۔2018 ء میں جتنے ووٹ لئے تھے اس سے زیادہ ووٹ ہم نے لئے۔2018ء کے مقابلے میں ووٹ اگر کم ہوئے تو وہ پی ٹی آئی کے ہوئے۔ہم اپنی کارکردگی سے بہت خوش تو نہیں ہیں مگر نا مطمئن بھی نہیں ہیں۔ہم نے اس وقت ملک کے خاطر اپنے سیاسی اثاثے کو داؤ پر لگایا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی میں اس وقت اکثریتی جماعت ہیں۔ ہماری پارٹی کا استحقاق بنتا ہے اس حوالے سے تنازع نہیں ہونا چاہئے۔ اگر ہم واضح اکثریت میں ہوتے پھر تو دو رائے نہیں تھی۔

اہم خبریں سے مزید