کراچی(اسٹاف رپورٹر)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا جائزہ لینے اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئےگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کا اعلیٰ سطح کا اجلاس (آج) پیر کو کراچی میں منعقد ہوگا، اجلاس میں جی ڈی اے میں شامل تمام جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔اجلاس کے بعد جی ڈی اے کے رہنما اجلاس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر اپنا آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو بھی آگاہ کرینگے ۔