• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 30 نشستوں کے نتائج کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

کراچی (این این آئی)کراچی کی 30سے زائد نشستوں کے نتائج کیخلاف درخواست پر الیکشن کو نوٹس جاری کردیا گیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسمارٹ بننے کی کوشش کریں گے تو نتائج کیلئے بھی تیار ہئے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی 30 سے زائد نشستوں کے نتائج کے خلاف درخواستوں کی سماعت پر سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاق کو 13 فروری کیلئے نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ آج تک جواب دیں کہ آپ نے کیا کارروائی کی؟ اگر فارم 45 اور فارم 47 میں تضاد ہے تو اس کا جائزہ لیں۔عدالت نے درخواست گزاروں کو درخواست اور فارم 45 الیکشن کمیشن کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی حکم جاری نہیں کر رہے، آپ اسمارٹ بننے کی کوشش مت کیجیے گا، اگر اسمارٹ بننے کی کوشش کریں گے تو نتائج کیلئے بھی تیار رہیے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عالمگیر خان کے وکیل نے کہا کہ عالمگیر خان نے 1 لاکھ ووٹ لیے مگر ان کے ووٹ1 ہزار کر دیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید