• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایئرپورٹ پر مسافر سے بندروں کے ڈھانچے برآمد

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا میں بوسٹن لوگن ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے بندروں کی پرانی باقیات اور ڈھانچے برآمد کرلیے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر افریقی ملک کونگو سے واپس آیا تھا جس نے دعویٰ کیا کہ اس کے سامان میں مچھلیوں کی باقیات ہیں تاہم ایئر پورٹ پر موجود سیکیورٹی کے کتے نے اس کے سامان میں مشکوک چیز کی نشاندہی کی۔

کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے ترجمان ریان بسیٹ کے مطابق بعدازاں مسافر نے بندروں کو ذاتی استعمال کے لیے امریکا لانے کا اعتراف کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگلی جانوروں کا گوشت بیماریوں کے ممکنہ خطرے کی وجہ سے امریکا میں درآمد کرنا یا لانا ممنوع ہے۔

رپورٹس کے مطابق مسافر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تاہم اس سے ملنے والے سامان کو تلف کرنے کے لیے ضبط کرلیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید