• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت نظریاتی کے ووٹ بھی چرائے گئے ہیں ،ستار چشتی

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علمااسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ انتخابات کے ذریعے اچھے اور مخلص نمائندے منتخب کرنے ، ملک میں استحکام، نفرتوں ،بدامنی اور مہنگائی کے خاتمے کی امیدوں کو دھاندلی زدہ نتائج نے خاک میں ملا دیا بلکہ دھاندلی کے خلاف جاری احتجاج اور شاہراہوں کی بندش نے عوام کی مشکلات میں مزیداضافہ کردیاہے۔ان خیالات انہوں نے جمعیت نظریاتی پنجاب کے عہدیداروں قاری میاں محمدعظیم ،قاری عبدالحفیظ کھوکھرسے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں دیگرجماعتوں کی طرح جمعیت نظریاتی کے ووٹ بھی چرائے گئے ہیں جوقابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن سے پہلے کہاتھاکہ فضاالیکشن کیلئے سازگار نہیں اگرسلیکشن کاارادہ تھا توقومی خزانے کو اربوں روپے کے اخراجات کی بجائے اپنے من پسند افراد کا چناؤ کراکر الیکشن کے اخراجات سے آئی ایم ایف کی قسط اداکی جاتی توبہترتھا۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام نظریاتی کوملک میں عام انتخابات کے بعدافراتفری نفرتوں میں اضافے پرتشویش ہے، جیتنے والا امیدوارناکام امیدوار کی کامیابی کے اعلانات سے غیر یقینی کی صورتحال ہے تمام سیاسی مذہبی قوتیں سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں استحکام لانے نفرتوں کودفن کرنے ملک کے مستقبل کوبچانے اور قوم کومتحدکرنے کیلئے ایک آواز ایک قوت بننا ہوگا ۔
کوئٹہ سے مزید