• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پیاروں کی بازیابی یقینی بنائی جائے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)لاپتہ علی اصغر قمبرانی ، فضل الرحمٰن قمبرانی ، ضیاء الرحمٰن قمبرانی اور شیر باز بنگلزئی کے اہلخانہ نے کہا ہےکہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھائیں جس کے بعد بڑی مشکل سے وہ بازیاب ہوئے لیکن گزشتہ شب انہیں دوبارہ مبینہ طور پر چادر و چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے لاپتہ کر دیا گیا ، ہمارے لاپتہ پیاروں کو فوری منظر عام پر لاکر رہا کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں کی اذیت کے بعد ہمیں اس وقت سکون کا سانس نصیب ہوا جب ہمارے پیارے بازیاب ہوئے اور گھر میں ایک بار پھر خوشیاں لوٹ آئیں ہم نے ان تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ ممکن ہوا لیکن ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ لمحے عارضی ہوں گے ، گزشتہ شب چادر و چار دیواری پامال کرتے ہوئے ایک بار پھر ہم اسی اذیت کا شکار ہوئے جس کا سامنا ہم دو دہائیوں سے کررہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید