• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل سپارٹکس کلب سوات نے جیت لیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان پانچویں وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل سپارٹکس فٹبال کلب سوات نے. اسماعیل میموریل کراچی کو ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا مسلم فٹبال کلب نے پوپو اسلام آباد کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل کے زیر اہتمام آل پاکستان پانچویں وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل گزشتہ روز ایوب اسٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس فٹبال گراونڈ میں سپارٹکس فٹبال کلب سوات اور اسماعیل میموریل کراچی کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کی مہان خصوصی مشیر کھیل مینا مجید تھیں جبکہ وزیرتعلیم راحیلہ حمید درانی، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ ، سیکرٹری کھیل درابلوچ، ڈی جی کھیل یاسر بازئی نے بھی میچ دیکھا ۔ کھیل کے آغاز ہی سےسپارٹکس نے کراچی کو دباؤ میں رکھا اور پہلے ہاف میں تین گول داغ دئیے جبکہ دوسرے ہاف میں بھی سپارٹکس کلب سوات کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو چارگول کی سبقت دلا دی۔ میچ کے آخری لمحات میں اسماعیل میموریل کراچی کی ٹیم نے ایک گول کر دیا ۔ اس طرح سپارٹکس کلب سوات یہ فائنل میچ ایک کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر فائنل کا فاتح قرار پایا۔ تیسری پوزیشن کے لیے قیوم پاپا فٹبال گراونڈ میں مسلم کلب چمن اور پوپو کلب اسلام آباد کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔مسلم کلب چمن نے پوپو کل اسلام آباد کو صفر کے مقابلے میں چارگول سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل مینا مجید بلوچ کا کہنا تھا اس کامیاب ایونٹ کا انعقاد سے دنیا بھر کو بلوچستان کے عوام نےپیغام دیا ہے کہ ہم امن کے داعی ، کھیلوں سے پیار کرتے ہیں ملک دشمن عناصر کو سمجھ جانا چائیے کہ بلوچستان کے عوام امن چاہتے ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان کا ویژن ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کرکے نوجوانوں صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے اس کے بعد محکمہ کھیل مزید کھیلوں کا انعقاد کروارہا ہے مجھے اج خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ میچ کو دیکھنے آئے ہیں وزیرتعلیم راحیلہ درانی اور وزیرصحت بخت کاکڑ نے بھی کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد کو کو خوش آئند قرار دیا۔
کوئٹہ سے مزید