• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچواں آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پانچواں آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں سپارٹکس فٹبال کلب سوات اوراسماعیل میموریل کی ٹیموں نےفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا فائنل آج کھیلا جائے گا تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام پانچواں آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ سلسلے میں ایوب اسٹیڈیم فٹبال گراونڈ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچز میں سپارٹکس فٹبال کلب سوات اوراسماعیل میموریل نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاپہلے سیمی فائنل میچ میں سپارٹکس فٹبال کلب سوات اور پوپو فٹبال کلب اسلام آباد کے درمیان کھیلا گیا پہلے ہاف اختتام تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہیں دوسرے ہاف میں سپارٹکس سوات نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مزید تین گول پوپواسلام اباد کے خلاف داغ دئیے اس طرح سپارٹکس سوات نے پوپواسلام اباد کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی پہلی مرتبہ سپارٹکس سوات نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ ٹورنا منٹ کے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ مسلم فٹبال کلب چمن اور اسماعیل میموریل کراچی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیادونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایکسٹرا ٹائم میں بھی صفر صفر سے برابررہا پلینٹی ککس پر اسماعیل میموریل کراچی نےمسلم کلب کوہراکر فائنل میں جگہ بنالی فائنل میچ آج ایوب سپورٹس کپملیکس فٹبال گراونڈ میں شام کو کھیلا جائے گا سیمی فائنل میں میچ کے مہمان خصوصی ڈی جی زراعت تھے اس موقع پر سیکرٹری کھیل درابلوچ اور ڈی جی کھیل یاسر بازئی بھی موجود تھے جس کے مہمان خصوصی وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی ہونگے سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی گراونڈ میں موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید