• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی کوئٹہ پہنچ گئے ، سراوان ہاوس میں سیاسی و قبائلی عمائدین نے ملاقات کی ، رکن اسمبلی منتخب ہونے پر مبار کباد دی ، منگل کو چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کے بعد کانک سے کوئٹہ پہنچے ، سراوان ہاوس کوئٹہ پہنچنے پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ، بلوچستان گرینڈ الائنس کے کارکنوں اور رئیسانی قبیلہ کے عمائدین نے ان کا استقبال کیا ، بعد ازاں نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے سیاسی و قبائلی عمائدین نے ملاقات کی اور کامیاب ہونے پر مبارک باد دی ۔
کوئٹہ سے مزید