تہران(اے ایف پی /نیوز ڈیسک) ایران نے اسرائیل کے مضبوط فضائی اڈے پانی چم پر بحریہ کے ذریعہ حملے کی مشق کی ۔ جس میں جنگی جہازوں اور آبدو زوں کو برؤئے کار لایا گیا ۔ منگل کو سرکاری ٹی وی پر اس کی فو ٹیچ بھی دکھائی گئی ۔ یہ اسرائیل کی غزہ میں جنگ پر واضح پیغام ہے کہ اسرائیلی جارحیت پر جنگ اپنی حدود سے نکال کر پورے خطے میں پھیل سکتی ہے ۔ ایرانی بحریہ کو دو مقامات سے میزائل فائر کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ اسرائیل میں پانی چم ایئر بیس غزہ میں کی جانے والی سر گر میوں کا مرکز ہے ۔ جہاں سے اسرائیلی طیارے اورہیلی کاپٹرز اڑ کر غزہ پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ جنگ میں زخمی اسرائیلی فو جیوں کو اسپتالوں میں پہنچانے کےلیے پہلے یہاں منتقل کیا جاتا ہے ۔