ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل مستقل امن کے لیے فلسطینی ریاست کو قبول کرے۔
متحدہ عرب امارات میں ایک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ توسیعی منصوبے کو روکے اور اگر وہ امن چاہتا ہے تو ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے امدادی ادارے کی مدد کرے۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام ممالک کو انروا کی حفاظت کی دعوت دیتا ہوں جو اردن، شام، لبنان اور فلسطین میں 60 لاکھ پناہ گزینوں کے لیے لائف لائن فراہم کرتا ہے۔
ترکیہ کے صدر نے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ میں قتلِ عام کو جلد از جلد ختم کرنا ہوگا، مزید خونریزی ہمارے خطے کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔