• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کیلئے ’’انروا‘‘ کی حمایت اور امداد جاری رکھیں گے، وزیراعظم بلجیم

برسلز(نمائندہ جنگ ) بلجیم کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کیلئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس حوالے سے بلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کی حمایت جاری رکھنے پر بلجیم کے موقف کی تصدیق کی ۔ انہوں نے یہ پیغام غزہ کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی اور تعمیر نو کے کوآرڈینیٹر سگریڈ کاگ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد جاری کیا۔ فون کال کے بعد، کراگ نے کہا کہ ڈی کرو تعلیمی مواقع سے محروم بچوں اور قحط زدہ خاندانوں سمیت کسی طور پر ایسے لوگوں سے انتہائی ضروری مدد نہیں چھیننا چاہتے جن کے سروں پر چھت بھی نہیں تاہم بلجین کے وزیراعظم نے کاگ پر زور دیا کہ وہ 7اکتوبر کے دہشت گردانہ حملے میں مبینہ طور پر ملوث UNRWA کے عملے کے بارے میں الزامات کی مکمل، تیز اور آزاد تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جرم کیا گیا تو ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، بیلجیم کے پاس آنے والے ہفتوں میں UNRWA کو کوئی منصوبہ بند ادائیگی نہیں ہے،ہم تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، اس تحقیقات کے ایک فنکشن کے طور پر حکومت اپنی پوزیشن کا جائزہ لے گی۔

یورپ سے سے مزید