کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کا سب سے بڑا چیلنج پانی اور سیوریج کے مسائل ہیں، ملک کی اقتصادی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کراچی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکا کے ڈپٹی چیف آف مشنAndrew Schofer سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر باہمی دلچسپی، کراچی کی تعمیر و ترقی اور دیگر امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا، وفد میں امریکی قونصل جنرل Conrad Tribble، پولیٹکل آفیسر Weldon Montgomery اور پولیٹکل اسپیشلسٹ صالح شاہ بھی شامل تھے۔