واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا نے ایران کی جانب سے وینزویلا کی سرکاری ائیر لائن کو فروخت کیا جانے والا بوئنگ 747کارگو طیارہ قبضے میں لے لیا۔ امریکی امور انصاف کے مطابق امریکا کی جانب سے پابندیوں کی فہرست میں شامل ماہان ائیرسے وینزویلا کو فروخت کیا جانے والا طیارہ ارجنٹائن سے امریکا روانہ کر دیا گیا، جسے اب کباڑ کے طور پرفروخت کیا جائے گا۔ایران کی ماہان ایئر کی جانب سے 2022میں وینزویلا کو طیارہ فروخت کرنا تہران پرعائد پابندیوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔