• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے پی پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم اعجاز ملاء کے خلاف تھانہ نورنگ لکی مروت میں مقدمہ درج تھا۔ملزم فلائٹ نمبر XY313کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید