جماعتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری نے اپنے امیر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔
جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجلسِ شوریٰ نے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، امیرِ جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمے داریاں جاری رکھیں گے۔
قیصر شریف کا کہنا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کی صدارت میں مجلسِ شوریٰ کا اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سراج الحق کچھ دیر میں مرکزی مجلسِ شوریٰ سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔
ترجمان جماعتِ اسلامی قیصر شریف کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات میں ناکامی امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کی نہیں، دھاندلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں۔