کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ ہو یا نہ ہو وفاق کراچی کا حق دینے کا پابندہےپیپلزپارٹی پر لوگوں نے ایک بار پھر اعتماد کیا اور کراچی میں پہلے سے بھی زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں ہم نے ضلع ملیر میں کلین سوئپ کیا دراصل یہ عوام کا چیئرمین بلاول بھٹو پر اعتماد ہےاس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پیپلز پارٹی شہر کراچی کی خدمت کریگی نفرت اور تعصب کا خاتمہ کریگیان خیالات کا اظہار انہوں نے نے ملیر میں اپنے فارم ہاؤس میں بلدیاتی اداروں کی رپورٹننگ کرنے والے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی میئر نے مذید کہاشہر نے بہت برے دن دیکھے ہیں اب اس کے اچھے دن شروع ہوں گے ہم اپنے مخالفین کو بھی دعوت دیتے ہیں کے آئیں مل کر اس شہر کی خدمت کریں حکومت سندھ ہماری ہےشہر میں اور ضلع ملیر میں اس کے اثرات نظر آرہے ہیں اور ترقی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی کھلی دعوت ہے کہ آئیں مل کر ملک کی صوبے کی اور شہر کی ترقی کریں، پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ ہو یا نہ ہو وفاق کراچی کا حق دینے کا پابندہے اور ہمیں امید ہے شہباز شریف نے کراچی میں کے فور منصوبہ مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اس پر عمل درآمد ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں آئے ہوئے سوا سال ہوگیا ہے اس دوران شہر میں بہت سے میگا پروجیکٹ مکمل ہوگئے ہیں اور کچھ ہونے جارہے ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی سندھ حکومت کے ساتھ مل کر شہر کیلئے مزید منصوبے لائے گی اور شہر کی خدمت کا جو وعدہ پیپلز پارٹی نے کیا ہے وہ پورا کرے گی۔