• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے گوشت کی خصوصیات والا پنک چاول بنالیا

جنوبی کوریا کی یونسئیی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے نئی قسم کا ہائبرڈ چاول تخلیق کیا ہے جو نہ صرف گوشت کی طرح کا پنک (گلابی رنگت) کا حامل ہوتا ہے بلکہ اس میں بیف (گائے کے گوشت) کے پروٹین اور چکنائی کے سیل کو شامل کیا گیا ہے۔ 

چاول ویسے بھی قدرتی طور پر بہت زیادہ غذایت سے بھرپور دستیاب خوراک میں شامل ہے لیکن بھلا ہو سائنسدانوں کی اس جادوئی تحقیق کا کہ اب جلد ہی نئی قسم کا چاول گوشت کے متبادل کے طور پر ملے گا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ اس نئے پنک رائس میں ریگولر چاول سے 8 فیصد زیادہ پروٹین (لحمیات) اور 7 فیصد زیادہ چکنائی موجود ہوگی۔ 

گو کہ اسکا ذائقہ گوشت جیسا نہیں ہوگا لیکن اس میں ایک منفرد قسم کے خوشبو کا مرکب ہوگا، لیکن یہ بشمول میوے کے ذائقے کے ساتھ مٹھاس، تلخ اور نمکین ذائقے کا حامل ہوگا جو کہ گوشت کی خصوصیات ہیں۔

اس منفرد ذائقے کی وجہ اس میں جانوروں کا سیل شامل کرنا جسکی وجہ سے یہ ذائقہ اس میں پیدا ہوا۔ 

امکان ہے کہ جلد ہی یہ ایک مکمل غذا بن جائے گا اور پوری دنیا میں خوراک کی مسلسل فراہم کو یقینی بنائے گا۔

صحت سے مزید