گمبٹ (نامہ نگار) رانی پور میں عید کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔بازاروں میں خریداروں کا رش ، کیر بازار،شاہی بازار،دستگیر بازار سمیت دیگر بازاروں میں مرد و خواتین کپڑوں،جوتوں و دیگر اشیاء کی خریداری میں مصروف ،بچوں کی بھی خریداری میں دلچسپی،دکانوں کے آگے اسٹالز سے لوگوں کا چلنا دشوار،شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے کئی خواتین کی حالت غیرہوگئی۔ تجارتی مراکز میں مرد و خواتین کا ہجوم بڑھ گیا ہے شدید گرمی کے دوران خریداری کیلئے آنیوالی بیشتر خواتین کی حالت غیر ہوگئی،عید میں دو دن باقی رہ گئے جس کی وجہ سے تحصیل صوبھوڈیرو، گمبٹ اور رانی پور کے مختلف بازاروں کیر بازار،شاہی بازار،دستگیر بازار سمیت دیگر بازاروں میں خریداروں کی ایک بڑی تعداد کپڑوں، جوتوں، جیو لری و دیگر اشیاء کی خریداری میں مصروف نظر آتی ہے،خواتین کا زیادہ رجحان نئے ڈیزائن کے ملبوسات خریدنے پر رہا جبکہ بچے بھی والدین کے ہمراہ جوتے ،کپڑے اور دیگر سامان خریدتے رہے دکانداروں کی جانب سے گاہکوں کو اپنی دکان کی طرف راغب کرنے کے لیئے دکانوں کے باہر اسٹال لگادیئے ۔