• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذائی تحفظ کیلئے جدید زرعی طریقے اپنائے جائیں‘ چیئرمین ایچ ای سی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے ملک میں زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے قدرتی وسائل بالخصوص مٹی کے تحفظ اور بہتری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں غذائی تحفظ سے نمٹنے کیلئے جدید ترین زرعی طریقوں کو اپنایا جائے۔ پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں تین روزہ 20ویں بین الاقوامی مٹی سائنس کانگریس کے اختتامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی نے مٹی بارے عوامی بیداری بڑھانے پر زور دیا۔ وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور اسکے زراعت پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہمارے روایتی زرعی نظام کو بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔
اسلام آباد سے مزید