بھارتی فلمساز وویک وسوانی نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی 3 بار شادی ہوئی۔
وویک وسوانی جنہوں نے ابتداء میں شاہ رخ خان کے فلمی کیریئر کو بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا، اُنہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹریو میں شاہ رخ خان کی گوری خان سے شادی کی دلچسپ کہانی سنائی۔
اُنہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی ہندو اور اسلام دونوں مذاہب کی روایات کے مطابق ہوئی۔
فلمساز نے بتایا کہ چونکہ یہ شادی دو مذاہب کی روایات کے مطابق ہوئی تو سب سے پہلے ان کی کورٹ میں شادی ہوئی پھر اسلامی روایت کے مطابق ان دونوں کا نکاح ہوا اور آخر میں ہندی روایات کے مطابق بھی شادی ہوئی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ اور گوری کی یوں 3 بار شادی ایک ہی دن میں ہوئی جس میں ان دونوں کے بچپن کے دوست اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی اور بہت ہی خوشگوار انداز میں شادی کی تمام تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔
وویک وسوانی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ1991ء میں جب شاہ رخ کی شادی ہوئی تو وہ میرے ساتھ میرے والدین کے گھر میں رہ رہے تھے تو شادی کے بعد تحفے کے طور پر میں نے اس نوبیاہتا جوڑے کے لیے ممبئی کے ایک ہوٹل میں پانچ دن کے قیام کا انتظام کروایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد ابتداء میں 5 دن ہوٹل میں قیام کے بعد شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان کے ہمراہ فلمساز عزیز مرزا کے ایک اپارٹمنٹ میں شفٹ ہوگئے تھے۔